عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب اور مونس الہیٰ کی ملاقات

عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب اور مونس الہیٰ کی ملاقات
لاہور: چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی و انتظامی امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے پنجاب حکومت کے کاروباری مراکز کےلئے اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کے اقدام کو سراہا ہے۔ عمران خان نے پنجاب کے عوام کیلئے احساس راشن رعایت پروگرام کے اجراء کے اقدام کی تعریف کی۔ سابق وزیر اعظم کی جانب سے محرم الحرام خصوصا یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات خصوصا احساس راشن رعایت پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کو صوبے میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے آگاہ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔