مینڈیٹ واپس نہ ہواتوحکومت کے خلاف عدم اعتماد آسکتی ہے،علی محمد خان

مینڈیٹ واپس نہ ہواتوحکومت کے خلاف عدم اعتماد آسکتی ہے،علی محمد خان
کیپشن: مینڈیٹ واپس نہ ہواتوحکومت کے خلاف عدم اعتماد آسکتی ہے،علی محمد خان

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان  نے کہا کہ ہمیں مینڈیٹ واپس کیا جائے عدالت میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی،اس اسمبلی میں عدم اعتماد آ سکتی ہے کہ اگر قانون کے مطابق ہمارا مینڈیٹ واپس نہ کیا گیا،ہم امریکا کے کہنے پر یا پھر ڈونلڈ لو لے کہنے پر عدم اعتماد نہیں لائیں گے، عمران خان نے کہا کہ حکومت اگر پارلیمنٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حملہ آور ہوئی تو احتجاج کی کال دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 9 مئی اور 8 فروری کے حوالے سے بات ہوئی، عمران خان نے کہا کہ حکومت اگر پارلیمنٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حملہ آور ہوئی تو احتجاج کی کال دیں گے، سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے اگر اس کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوا تو انکاری ہو گی۔

علی محمد خان نے کہا کہ ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہو گا،ایک سال سے 9 مئی ہو رہا ہے اب اس ملک پر رحم کریں گے،بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سال سے کہہ رہے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی کہا ہے کہ 9 مئی کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے، سپریم کورٹ کو خط لکھا جائے کہ 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں۔

علی محمد خان  نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی اور ہمارے لوگ ہوئے تو معافی مانگیں گے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا گیا تھاکیاسابق وزیراعظم کی کوئی عزت نہیں؟،جی ایچ کیو کی حفاظت عوام کی ذمہ داری ہے،کیا رینجرز کو گرفتاری ڈالنی چاہیئے تھی؟جو ورکرز پاک فوج کے ساتھ ہیں وہ ملک کی خاطر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ جڑے ہیں،ملک کے نوجوان کو انتشاری اور دہشت گرد نہ کہا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف، ملک کے خلاف،آئین کے خلاف پروپیگنڈہ کا جواب دینے کی ضرورت ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 13 اگست کو ملک کی حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلیں،8 فروری کے انتخابات میں قوم نے دو تہائی اکثریت سے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر اعتماد کیا،چیف جسٹس کے حکم پر انتخابات ہوئے لیکن مکمل عمل درآمد نہیں ہوا،ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، اس پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے۔
علی محمد خان  نے کہا کہ ہمیں مینڈیٹ واپس کیا جائے عدالت میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی،اس اسمبلی میں عدم اعتماد آ سکتی ہے کہ اگر قانون کے مطابق ہمارا مینڈیٹ واپس نہ کیا گیا،ہم امریکہ کے کہنے پر یا پھر ڈونلڈ لو لے کہنے پر عدم اعتماد نہیں لائیں گے،ملک میں برائے نام جمہوریت ہیں، حکومت فارم 47 کی پرچی پر چل رہی ہے،جنہوں نے 9 مئی میں جرم کیا اس کو سویلین کورٹ میں سزا دی جائے،ملٹری کورٹ میں کیس نہیں چلنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتی تھیں،آج مہنگائی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور سے کئی گناہ زیادہ ہو چکی ہے،مہنگائی کی چکی میں اس عوام کو پیسنا بند کرنا ہو گا،شیخ رشید کی دل میں بہت قدر ہے، شیخ رشید غریب کی آواز ہیں،کابینہ میں شیخ رشید نے ہمیشہ غریب عوام کی بات کی ہے،شیخ رشید کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا،شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے ساتھ ایک طویل وقت گزارا ہے ،یہ مانگی ہوئی حکومت ہم کو نہیں چاہئے۔

Watch Live Public News