آسٹریلیا: 13 سال تک  کےبچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پاپندی کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

آسٹریلیا: 13 سال تک  کےبچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پاپندی کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

(ویب ڈیسک )  آسٹریلیا کی ایک ریاست میں 13 سال تک کے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق   آسٹریلیا کی ریاست جنوبی آسٹریلیا میں نئے قانون کے تحت سوشل میڈیا کمپنیاں اپنے پلیٹ فارمز 14 سال سے کم عمر بچوں کو استعمال نا کرنے دینے کی پابند ہوں گی۔

قانون کے مطابق  14 اور 15 سال کے بچوں کو بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کے لیے والدین کی رضامندی درکار ہوگی۔ان قوانین کی خلاف ورزی پر والدین اور سوشل میڈیا سائٹ دونوں پر جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   بل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے جسے جلد ہی منظور کروا کر قانون کی شکل دی جائے گی اور یہ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ  یہ قانون سازی ہائیکورٹ کے ایک سابق جج کی تیار کردہ 276 صفحوں پر مشتمل رپورٹ کے تناظر میں کی گئی ہے۔جس میں کہا گیا تھا کہ بچوں پر  فیس بک، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس کے استعمال کے منفی اثرات  پڑتے ہیں۔

Watch Live Public News