پشاور:کمسن بچوں سے نازیباحرکات کرکےویڈیوزبنانے والا ملزم گرفتار

پشاور:کمسن بچوں سے نازیباحرکات کرکےویڈیوزبنانے والا ملزم گرفتار
کیپشن: پشاور:کمسن بچوں سے نازیباحرکات کرکےویڈیوزبنانے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور میں کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 497ویڈیوزاورتصاویر بھی برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات  کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا جس کی شناخت محمد مسکین کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کمسن بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث پایا گیا، جس کیخلاف کارروائی عالمی ادارے کی رپورٹ کے تحت عمل میں لائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم بچوں کو دینی تعلیم دیتا تھا،ملزم کمسن بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ہے۔ملزم نے بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر و ویڈیوز بھی بنائیں،ملزم نازیبا ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں بھی ملوث ہے، چھاپہ مار کارروائی میں 04 موبائل فونز، لیپ ٹاپ، سی پی یو اور انٹرنیٹ ڈیوائس برآمد کر لی گئی جن میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی 497 تصاویر اورویڈیوز شامل تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News