خلیل الرحمان قمر پاکستان چھوڑ کر  کہاں جانے کا سوچ رہے ہیں؟

خلیل الرحمان قمر پاکستان چھوڑ کر  کہاں جانے کا سوچ رہے ہیں؟

(ویب ڈیسک ) خلیل الرحمان قمر  حال ہی میں اپنے اغوا اور ہنی ٹریپ کیس کی وجہ سے خبروں میں بہت زیادہ ان رہے ہیں اوراس خبر پرانہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

معروف ڈرامہ نگار   خلیل الرحمان قمر   اغوا کے واقعے کے بعد بہت صدمے میں ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شیئر کیا ہے کہ، وہ کسی ایسی چیز کے بارے میں سوچ رہے ہیں، جو انہوں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں سوچی تھی۔ دراصل وہ پاکستان چھوڑ کر کہیں اور جانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ اس آزمائش سے گزرنے سے پہلے ان کی زندگی میں یہ خواہش کبھی نہیں تھی۔

خلیل الرحمان نے مزید کہا کہ اگر انہیں ایک اور موقع دیا گیا تو وہ شاید اس ملک میں پیدا نہیں ہونا چاہیں گے کیونکہ اس ملک میں ہیروز کا احترام نہیں کیا جاتا ہے۔

خلیل الرحمٰن نےاس صدمے میں اپنے برادرانہ دوستوں کے باہر نہ آنے اور کھل کر ان کی حمایت نہ کرنے کے بارے میں بھی بات کی۔ لیکن ان وہ اس بات کے بھی شکر گزار ہے کہ ہر کوئی ان کے خلاف باہر نہیں آیا اور نہ ہی ان پر حملہ کرنا شروع کر دیا، جیسا ان کے ساتھ پانچ سال پہلے ہوا تھا۔ جب ٹیلی ویژن پر ایک پرو گرام کے دوران ان کی لڑائی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News