لاہور ( پبلک نیوز) رمیز راجہ نے 37 کروڑ کی 2 پچز عارف حبیب گروپ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردئیے۔ ایک ڈراپ اِن پچ لاہور اور دوسری کراچی میں نصب کرنے کا اعلان کردیا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ مجھے کل تین ماہ ہونے والے ہیں، میری توجہ پچز پر ہے حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پچز کا معیار غیر معیاری تھا۔ سٹریٹیجک پارٹنرشپ کے تحت 30 ہائی برڈ پچز جلد سکولوں کو دیں گے۔ ہماری پچز ٹھیک ہونگی تو انٹرنیشنل ٹورز پر ٹیم اچھا کھیلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پچز کو بہتر کرنے کے لئے اہم معاہدہ ہوا ہے۔ پچز بہتر نہ ہونے سے اور سیز ٹیم کی پرفارمینس بری رہتی ہے۔ تیس ہائی برڈ پچز بنانے کا ٹارگٹ ہے جو اگلے برس تک مکمل ہوگا۔ دو ڈراپ اِن پچز 37کروڑ روپے کی تیار ہوگی۔ ایک پچ لاہور اور دوسری کراچی میں تیار کی جائے گی۔