اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گذشتہ روز کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)عمران خان کی تقریرکا اسکرپٹ مانگ لیا ہے ، الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت عمران خان کیخلاف کارروائی کرسکتا ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ، الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کاروائی کر رہا ہے۔