ویب ڈیسک :اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو ” ہماری پارٹی ہورہی ہے ” کی دلچسپ نقل اتارکر اپنے مداحوں کو خوب محظوظ کیا ہے۔حال ہی میں ٹوئٹرپرپاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بنائی جانے والی یہ ویڈیو خاصی وائرل ہوئی جس کی وجہ دلچسپ اندازگفتگو ہے۔ویڈیو میں دوستوں کے ساتھ ہلا گلا کرنے والی لڑکی گاڑی کے سامنے کھڑے ہوکر انگریزی لب و لہجے میں کہہ رہی ہے، ” یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے ”۔
Saba Qamar recreates the viral 'When Burgers visit Northern Areas' meme and we are in fits ???? #SabaQamarZaman #Dananeer (???? @dananeerr) pic.twitter.com/7HYwJa0IaN
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) February 11, 2021
اسی انداز میں بنائی جانے والی مختلف ویڈیوز دیکھنے کے بعد صبا قمر کی بھی حسِ مزاح جاگی اور انہوں نے بھی دوست کے ہمراہ ویڈیو بنالی۔ویڈیو میں صبا نے بھی موبائل کیمرہ گھماتے ہوئے اسی لب ولہجے میں کہا، یہ میں ہوں، یہ میری دوست ہے اور ہم ٹی وی دیکھ رہے ہیں ”۔صبا کے فالوورزنے ویڈیو پسند کرتے ہوئے تبصروں میں اداکارہ کی صلاحیتوں کو داد دی۔