بجلی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی

بجلی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بری خبر۔ نیپرانے دسمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں3 روپے 10پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق ڈسکوزکے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا ۔ کے الیکٹرک صارفین فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ سی پی پی اے -جی نے 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے یکم فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ اس کا اطلاق صرف فروری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔ نیپرا نے کہا کہ اس سے قبل نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 30 پیسے جنوری میں چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف 1 مہینے کے لئے تھا۔ دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 1 روپے 20 پیسے فروری میں کم چارج کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ نیپرا کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔