"انصاف آفٹر نون سکول پروگرام" مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام

لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب حکومت کا " انصاف آفٹر نون سکول پروگرام" مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔ محکمہ مانیٹرنگ اینڈ اویلیو ایشن کی رپورٹ نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ منصوبے کو شروع کرنے سے پہلے ضروری فزیلبٹی رپورٹ بھی تیار نہیں کی گئی۔ پنجاب کے پچاسی فیصد سکول آفٹر نون پروگرام میں صرف چالیس طلباء فی سکول داخل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ چار فیصد سکولوں نے ایک بھی طالب علم داخل نہیں کیا۔ منصوبے کی تکمیلی مدت نو ماہ رکھی گئی لیکن ابتدائی چار ماہ میں صرف اٹھارہ فیصد فنانشل پروگریس حاصل کی گئی۔ منصوبے کے قواعد کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مکمل طور پر مانیٹرنگ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ منصوبے کو چلانے کے لئے کتنے سرکاری اور پرائیوٹ اساتذہ کو بھرتی کیا گیا تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔