اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے والی اپوزیشن نے کندھے سے کندھا ملا لیا ہے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مقابلہ کرنے کے لیے ان سب کو ایک ہونا پڑا ہے ۔ عمران خان کہتے آئے ہیں کہ زاردی، شریف اور فضل الرحمن سب چور ہیں۔ شریف فیملی پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے جس کی وجہ سے یہ سب ایک ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن احتساب سے بچنے کے لیے تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے۔ شہباز شریف کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ان کو این آر او اور نہ ڈھیل ملے گی۔ ہم احتساب کا پھندا اور مضبوط کریں گے یہ ہمارے اتحادیوں سے بھی ملاقات کر لے ان کو ریلیف نہیں ملے گا۔