پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے پنجاب زمین موبائل ایپ کا اجراء

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے پنجاب زمین موبائل ایپ کا اجراء
لاہور: پی ایل آر اے کی جانب سے عوام کو گھر بیٹھے اراضی ریکارڈ سروسز کے حصول کے لیے موبائل ایپ کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ پنجاب زمین ایپ کو گوگل یا ایپل سٹور سے باآسانی ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین ایپ کے ذریعے فر د مینو سے فی الوقت اپنی زمین کی ریکارڈ کی فرد حاصل کرسکتے ہیں جبکہ فرد بیع کی سہولت کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔ ایپ کے دیگر مینو کے ذریعے صارفین کی تمام جائیداد کی ڈیجیٹل تفصیل کے ساتھ حاصل کردہ خدمات کی تفصیل مرتب ہوتی رہے گی۔ علاوہ ازیں ایپ کے ذریعے خدمات کے متعلق کسی بھی شکایت کے اندارج کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ جبکہ اراضی ریکارڈ سے خدمات کے حصول کے لیے اپوائنٹمنٹ /بکنگ کی سہولت کا بھی جلد آغاز کر دیا جائے گا۔ اکرام الحق ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں لینڈ ریکارڈ اور متعلقہ خدمات کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مکمل خود کار اور صارف دوست بنا دیاجائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔