دنیا کو آبادی سے متعلق مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، صدر

دنیا کو آبادی سے متعلق مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، صدر
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پائیدار اور جامع سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے دنیا کو آبادی سے متعلق مسائل بشمول غربت، صحت کے مسائل اور ناخواندگی کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ عالمی یوم آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ اگر ہم جنس، عمر، اصل، نسل، معذوری، طبقے اور مذہب میں خطرناک تفاوت اور تعصبات کے درمیان فرق کو کم کرنے کے قابل ہو جائیں تو مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔صدر نے کہا کہ ہمیں اپنی آبادی کے بدلنے کے انداز کا اندازہ لگا کر اور سمجھ کر ایجنڈا 2030 کو حاصل کرنے کے لیے بہت قریب سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے آبادی اور اس کی ترقی کو اولین ترجیح دی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔