محکمۂ موسمیات کی جانب سے سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں جمعرات سے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئیکی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کی ایڈوائزی کے مطابق خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جولائی سے کم ہوا کا دباؤ سندھ میں شدت کے ساتھ داخل ہوگا۔اس کم ہوا کے دباؤ کے باعث 14 تا 17 جولائی کراچی، حیدر آباد، بدین، ٹھٹھہ، دادو، تھر پارکر، عمر کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی دوران شہید بے نظیر آباد اور سانگھڑ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔