لاہور: مینز اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ چمچماتی ٹرافی کی رونمائی سری لنکا میں ساحل سمندرپر کی گئی، ایمرجنگ ایشیا کپ کی ٹرافی کو پورٹ سٹی کا ٹور کرایا گیا۔ ایمرجنگ ایشیاکپ 13 سے 23 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا، ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان سمیت 8 ٹیموں کےدرمیان مقابلہ ہوگا۔ کل سری لنکا اےاور بنگلہ دیش اے ٹیموں کےدرمیان پہلا میچ کھیلا جائےگا، پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 14 جولائی کو نیپا ل کےخلاف کھیلے گی۔