ڈاکٹرکی ہسپتال میں نوعمرلڑکی سےزیادتی،ملزم گرفتار

ڈاکٹرکی ہسپتال میں نوعمرلڑکی سےزیادتی،ملزم گرفتار
کیپشن: ڈاکٹرکی ہسپتال میں نوعمرلڑکی سےزیادتی،ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد کے کرسچن ہسپتال قلندر آباد کے ایک ڈاکٹر کو علاج کیلئے آنے والی ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک پر واقعے کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں پولیس کو حاشر نامی ملزم ڈاکٹر کو گرفتار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق 15 سالہ لڑکی علاج کے لیے کچھ خواتین رشتہ داروں کے ساتھ اسپتال گئی۔

ملزم ڈاکٹر مبینہ طور پر لڑکی کو چیک اپ کے بہانے الگ کمرے میں لے گیا اور دوسری خواتین کو باہر انتظار کرنے کی ہدایت کی۔ کچھ دیر بعد لڑکی روتی ہوئی کمرے سے نکلی اور اپنے رشتہ داروں کو بتایا کہ ڈاکٹر نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

اس واقعہ سے ہسپتال میں موجود لوگوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔ ملزم ڈاکٹر نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن ہجوم نے اسے پکڑ لیا، جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔گرفتاری کے بعد پولیس ڈاکٹر کو تھانے لے گئی۔

Watch Live Public News