حضرت بابا فرید الدین گنج شکرکا عرس، بہشتی دروازہ آج کھلے گا

حضرت بابا فرید الدین گنج شکرکا عرس، بہشتی دروازہ آج کھلے گا
کیپشن: Hazrat Baba Fariduddin Ganj Shukarka Urs, Behishti Darwaza will be opened today

ویب ڈیسک: پاکپتن میں سلسلہ چشتیہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 882 ویں عرس کی تقریبات اپنے عروج پر پہنچ گئیں۔ اندرون اور بیرون ملک سے آئے لاکھوں کی تعداد میں زائرین بہشتی دروازے سے گزرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق عرس بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی رسومات گیارہویں روز میں داخل ہوچکی ہیں۔ عرس کی سب سے بڑی رسم بہشتی دروازہ کی قفل کشائی آج  سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی سینکڑوں سجادگان اور عقیدت مندوں کے ہمراہ کریں گے۔ 

پولیس کی جانب سے بہشتی دروازے کھولنے کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ عارضی گیٹ، دیواریں اور لوہے کے پائپ والی لائنیں لگائی دی گئی ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Watch Live Public News