ویب ڈیسک: برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت میراں حسین زنجانی ؒکے1016 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
تقریبات کا افتتاح سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری نے مزار پر انوار پر رسم چادر پوشی سے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو،سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔
رسم چادر پوشی کے بعد سیکرٹری اوقاف پنجاب نے تقریب میں شریک مہمانوں کی دستار بندی کی۔
صوبائی خطیب مولانا مختار احمد ندیم نے ملک و قوم کی سر بلندی، سلامتی، اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ، ملک میں سیا سی و معاشی استحکام کے لئے بھی دعا کروائی۔