ویب ڈیسک: حضرت داتا گنج بخشؒ کے 981ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آخری روز جاری ہے۔ زائرین کی بڑی تعداد اپنی منتیں مرادیں لے کر دربار پر جوق در جوق آ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق داتا صاحب کے عرس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں و افسران ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
عرس حضرت داتا صاحب کے عرس کی سیکیورٹی کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈی سی آفس لاہور میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔