افسوسناک خبر، نجی چینل کے نیوز اینکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

افسوسناک خبر، نجی چینل کے نیوز اینکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ویب ڈیسک: کراچی میں شاہراہ فیصل پر ٹریفک حادثہ میں نجی نیوز چینل کے اینکر جان کی بازی ہار گئے،ریسکیو ٹیم کا کہناتھا کہ لاش کی شناخت سید عبد اللہ کے نام سے ہوئی۔ 

تفصیلات کےمطابق جی ٹی وی کے سابق نیوز اینکر عبداللہ حسن جوکہ ان دنوں این ٹی این نیوز سے منسلک تھے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، اینکر عبداللہ حسن اپنی کار میں سوار ہوکر اپنی رہائش گاہ کی طرف جارہے تھے کہ گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے جاٹکرائی، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہیں ہوسکے،پولیس کا کہناتھا کہ متوفی عبداللہ نجی چینل میں اینکر تھا، حادثے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے روڈ حادثے میں نیوز اینکر عبداللہ حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے مرحوم اینکر عبداللہ حسن کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

شرجیل انعام میمن کا کہناتھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم عبداللہ حسن کے اہلخانہ کے ساتھ ہے، صحافت کے میدان میں عبداللہ حسن کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا روڈ حادثے میں نیوز اینکر عبداللہ حسن کے انتقال پر افسوس گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ حسن صرف ایک اینکر یا صحافی ہی نہیں بلکہ ایک اچھے اور مخلص انسان تھے۔

مختلف نیوز چینل سے وابستہ عبداللہ حسن نے میدان صحافت میں ہمیشہ حق و سچ کی صحافت کی،اللہ تعالٰی عبداللہ حسن کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو  نے بھی نیوز اینکر عبداللہ حسن کے روڈ ایکسیڈینٹ میں انتقال پر اظہار تعزیت کرتے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اوران کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Watch Live Public News