معروف بھارتی اداکارہ اٹلی میں لٹ گئیں

معروف بھارتی اداکارہ اٹلی میں لٹ گئیں
کیپشن: Divyanka Tripathi
سورس: web desk

ویب ڈیسک: بھارتی ٹیلی ویژن کی مقبول ترین اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی اور ان کے شوہر وویک داہیا یورپ میں چھٹیاں منانے کے دوران ایک بڑی واردات کا شکار  ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیویانکا ترپاٹھی اور وویک داہیا اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ منانے کے لیے گزشتہ دنوں اٹلی گئے تھے، دونوں کی جانب سے  انسٹاگرام پر اس خوبصورت سیاحتی سفر کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیے جانے کا سلسلہ جاری تھا۔

تاہم اب اس جوڑے نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیشتر قیمتی سامان ان کی گاڑی سے چوری ہوگیا ہے جس میں پاسپورٹ اور بینک کے کارڈز بھی شامل ہیں،اداکار جوڑے کی جانب سے مطلع کیا گیا کہ وہ لوگ دیارِ غیر میں بالکل مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں کیونکہ اب ان کے پاس کچھ بھی موجود نہیں ہے۔

جوڑے نے اپنی خیریت کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ گاڑی محفوظ مقام پر ریزورٹ کی پارکنگ میں کھڑی تھی جس میں سے سامان چوری ہوا، چوری کے نتیجے میں ان کا پاسپورٹ اور بینک کارڈز سمیت دیگر قیمتی سامان چلا گیا، سامان کی مالیت تقریباً 10 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

دیویانکا ترپاٹھی اور ان کے شوہر وویک داہیا نے اٹلی میں بھارتی سفارت خانے سے وطن واپسی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

اس حوالے سے تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اداکارہ دیویانکا نے بتایا کہ مقامی پولیس اسٹیشن میں اس واقعے کا مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے جو معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔


 
 

Watch Live Public News