چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے متعلق بڑی خبر آگئی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے متعلق بڑی خبر آگئی
کیپشن: Chief Justice Qazi Faiz Isa
سورس: web desk

ویب ڈیسک: چیف جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے، سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کے لئے کاز لسٹ جاری کر دی۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے سے گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز ہو رہا ہے ،بینچ نمبر ایک جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا۔
بینچ دو جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ پر اور بینچ تین جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق  سپریم کورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات 15 جون کے بجائے 15 جولائی سے ہوں گی۔

  سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ معزز ججز سے درخواست کی گئی ہے ایک ماہ کی چھٹیاں لیں،اعلامیے میں کہا گیا  کہ زیر التوا مقدمات کے باعث ایک ماہ تعطیلات کم کی گئیں، گرمیوں کی تعطیلات 15جولائی سے 15 ستمبر تک ہوں گی۔

Watch Live Public News