امریکہ 6 کروڑ کورونا ویکسین تلف کرے گا

امریکہ 6 کروڑ کورونا ویکسین تلف کرے گا
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکی حکومت نے کورونا ویکسین کی6 کروڑ خوراکیں ضائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انکشاف ہوا تھا کہ جانسن اینڈ جانسن کی بنائی جانیوالی کورونا ویکسین کی تیاری میں بے احتیاطی اور آلودگی کے آثار تھے۔مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امریکہ اور دنیا بھر میں جن انسانوں کو اس کمپنی کی کورونا ویکسین لگ چکی ہیں ان کا کیا ہو گا ؟ تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ 6 کروڑ کورونا ویکسین تلف کرنا کا فیصلہ کیا ہے ٗ امریکہ کے شہر بالٹی مور کی فیکٹری میں تیار ہونے والی ان ویکسین کے حوالے سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ انہیں آلودہ اجزا سے بنایا گیا ہے ٗ جس کے بعد اب ان کورونا ویکسین کو تلف کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں رہ گیا ہے۔دو ماہ قبل شکایات کے بعد امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے یہ فیکٹری بند کر دی گئی تھی اور اب تک اس فیکٹری سے نکلنے والی ایک کروڑ ویکسین کئی ممالک کو بھیجی جا چکی ہیں ٗ اور تاحال امریکی حکام کی طرف سے فیکٹری کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جس کے بعد شکوک و شبہات میں اضافہ ہو گیا ہے ٗ اس سے قبل امریکی انتظامیہ کی طرف سے اس کمپنی کی دس کروڑ کورونا ویکسین ضبط کی جا چکی ہیں ٗ جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی امریکہ سے کھیپ بھیجنے کا فیصلہ بھی معطل کیا جا چکا ہے ۔