غریبوں کو مکان کیلئے 20 لاکھ روپے کا قرض دیں گے

غریبوں کو مکان کیلئے 20 لاکھ روپے کا قرض دیں گے
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ شہروں میں غریبوں کو کاروبار کیلئے 5 لاکھ روپے بلا سود قرض دیں گے ، غریبوں کو مکان کیلئے 20 لاکھ روپے کا قرض دیں گے،صحت کارڈ ہیلتھ انشورنس ہیں ،غریب گھرانوں میں سے ایک فرد کی فنی تربیت کی جائے گی،اللہ نے توفیق دی ہے غریبوں کی مدد کی۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کا عزم ہے کہ غریب لوگوں کو اب انتظار نہیں کرنا پڑے گا،غریب کو صحت قرض اور انشورنس ملے گی،حکومت کی پاس اتنے مالی وسائل نہیں،یہ کام کمرشل بینک نہیں کر سکتے،احساس پروگرام کے پاس سروے ہیں ٗ کاشتکار کو دو لاکھ روپے بغیر سود کے قرض دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا چیلنج ہے کے معاشی شرح نمو بڑھے ،اس سال صنعت اور زراعت کو مراعات دیں ،اس شرح نمو کو پائیدار بنانا ہے،گروتھ میں سب سے پہلا مسئلہ محاصل کا ہے ،ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو کم از کم 20 فیصد پر لے کر جانا ہو گا،اس سال جون میں 700 ارب ڈالر کے محاصل حاصل ہو جائیں گے۔شوکت ترین نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے محاصل حاصل ہوں گے ،ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس نہ دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے ،اس سال تین لاکھ نئے ٹیکس ادا کرنے والے ایڈ کیے آئندہ سال دس لاکھ نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے،مارکیٹ میں 60 ہزار دکانیں پی او ایس کے اندر ہیں اس کو بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں کی کچی پرچی روکنے کیلئے صارفین کو 25 کروڑ روپے ماہانہ کے انعامات دیں گے ،صارفین دکاندار کو گلے سے پکڑ کر پکی پرچی لے گا،یہ کام کامیابی سے ترکی میں ہوا ،انعامی اسکیم اگست سے شروع کی جائے گی ،انعامی اسکیم کو بڑھا کر ایک ارب روپے ماہانہ کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام چھوٹے بینک کر سکتے ہیں،یہ کام شعیب سلطان نے کیا،ڈاکٹر یونس نے گرامین بینک بنایا تھا ،اخوت نے 150 ارب روپے کے قرضے دینے ہیں،ایسے قرض کی ریکوری 99 فیصد ہے،ہول سیل فنانسنگ کمرشل بینک کریں گے ،ایسے قرض کی گارنٹی حکومت دے گی۔

Watch Live Public News