وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلے حکومت کے مقابلے میں یہ بجٹ کئی طرح کی نمایاں بہتری دکھا رہا ہے. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغا م میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں جن میں بلوچستان کو خاص طور پراہمیت دی گئی ہے۔معاشی طور پر کمزورطبقات کوسبسڈی دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ امیروں کے غیرپیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگادیاگیا ہے.