بجٹ2024-25: 7 ہزار اشیا پر جی ایس ٹی کی چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

بجٹ2024-25: 7 ہزار اشیا پر جی ایس ٹی کی چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: بجٹ2024-25: 7 ہزار اشیا پر جی ایس ٹی کی چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے بجٹ میں 7 ہزار اشیا پر جی ایس ٹی کی چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں بڑے پیمانے پر ٹیکسوں میں دی جانے والی چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 7ہزار کے لگ بھگ اشیاء پر جی ایس ٹی کی چھوٹ ختم کرنے اور اسی طرح انکم ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ و رعایات بھی ختم کی جارہی ہیں۔ٹیکسوں میں دی جانے والی چھوٹ کے حجم میں کمی کی جائے گی۔

منگل کے روز جاری کئے جانے والے قومی اقتصادی سروے 2024-25 میں ٹیکسوں میں دی جانے والی چھوٹ کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال3ہزار979 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی، یہ چھوٹ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں دی گئی ہے۔

سیلزٹیکس کی مدمیں 2ہزار858ارب اور کسٹمز ڈیوٹی کے تحت 543ارب 52 کروڑکی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔