زرداری شہبازملاقات کےبعداختلافات ختم،پیپلزپارٹی کابجٹ حمایت کااعلان

زرداری شہبازملاقات کےبعداختلافات ختم،پیپلزپارٹی کابجٹ حمایت کااعلان
کیپشن: زرداری شہبازملاقات کےبعداختلافات ختم،پیپلزپارٹی کابجٹ حمایت کااعلان

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ پر ڈیڈلاک ختم ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں معاملات طے پا گئے جبکہ پیپلزپارٹی کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات طے پا گئے، دونوں پارٹیوں میں معاملات پارٹی قیادت کی سطح پر طے پائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی بجٹ پاس کرانے میں ن لیگ کی حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی اور تمام تر تحفظات کے باوجود بجٹ کے حق میں ووٹ دے گی۔

ذرائع کے مطاق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمان میں احتجاج اور تقاریر کے باوجود بجٹ پاس کرائے گی، پیپلز پارٹی کی بعض تجاویز کو بھی وفاقی بجٹ کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ اجلاسوں میں بھرپور تقاریر ہوں گی تاہم پارٹی نے ن لیگ کو بجٹ کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا تھا اور تعاون کی درخواست کی تھی۔