پنجاب میں سمر کیمپ کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

 پنجاب میں سمر کیمپ کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان : پنجاب میں سمر کیمپ کا آغاز کب سے ہو رہا تاریخ بتا دی گئی۔

سمر اسپورٹس کیمپس میں وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سمر اسپورٹس کیمپ کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،  بچوں کے لیے عید کے دنوں میں یہ کیمپس تحفہ ہو گا جس میں  سوئمنگ ، آرچری،  کرکٹ ہاکی سمیت 12 کھیل سمر کیمپ میں شامل ہیں۔ باقی 8 ڈویژنز میں 6 کھیلوں کے کیمپس کا انعقاد ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ   سمر کیمپ 25 جون سے 3 اگست تک جاری رہے گا،  اگلے سال کے کیمپس میں تمام ڈویژنز میں یکساں کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، 40 دن تک یہ سمر کیمپ چلے گا۔ کیمپ کے اندر بچوں کو بہترین کوچز کی نگرانی میں سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا،  بچوں کے اندراج کے لیے معقول رقم رکھی گئی ہے ۔

فیصل کھوکھر نے کہا کہ سمر کیمپ میں 5 سے 15 سال تک کے لڑکے اور لڑکیاں شرکت کر سکتے ہیں ،  بچوں کے ساتھ آنے والے والدین کے لیے یوگا کلاسز کا بھی انعقاد کریں گے۔ 

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ پنجاب کے مستقبل کو سنواریں۔ کیمپ میں آنے والے بچوں کی نگرانی کے لیے ایک ٹیم بیٹھی ہوگی جو بہترین ٹیلنٹ کو پوائنٹ آؤٹ کرے گی۔ اس سال سمر کیمپ کی رجسٹریشن آن لائن رکھی گئی ہے۔ لاہور میں فیس 2 ہزار جبکہ باقی ڈویژنز میں 500 روپے کی فیس رکھی گئی ہے۔

   سمر کیمپ میں آخری تین دن ٹیم کی صورت میں بچوں کے درمیان مقابلے ہوں گے, سمر کیمپ میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 جون یے.

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔