دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلئے 32 رکنی سکواڈ کا اعلان

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلئے 32 رکنی سکواڈ کا اعلان
لاہور (پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلئے 32 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ٹی ٹونٹی سکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، شرجیل خان، محمد حفیظ، حیدر علی، دانش عزیز، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین، حسن علی، ارشد اقبال اور عثمان قادر شامل ہوں گے۔دوسری جانب ون ڈے سکواڈ کے لیے بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، عبداللہ شفیق، حیدر علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین، حسن علی اور عثمان قادر کو لیا گیا ہے۔اسی طرح ٹیسٹ سکواڈ کا بابر اعظم، عمران بٹ، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، سعود شکیل، آغا سلمان، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، تابش خان، حسن علی، شاہ نواز دھانی، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان حصہ ہوں گے۔پی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ سیریز میں ہماری ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ اس ٹور میں پی ایس ایل اور ہوم سیریز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ تینوں فارمیٹس کے لیے بہترین سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ سکواڈ میں زاہد محمود اور شاہ نواز دھانی پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ میں شامل جبکہ کامران غلام اور یاسر شاہ کو ٹیسٹ سکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔ون ڈے سکواڈ میں عابد علی، حارث سہیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ظفر گوہر، وہاب ریاض اور محمد موسیٰ ڈراپ جبکہ دانش عزیز، سعودشکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونئیر اور سرفراز احمد ون ڈے سکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔محمد وسیم کا کہنا ہے کہ فٹنس ہی ٹیم میں سلیکشن کا معیار نہیں ہے۔ شرجیل خان قومی ٹیم کو ٹی ٹونٹی میں میچ جتوا سکتا ہے۔ فٹنس آہستہ آہستہ بہتر ہوگی لیکن وہ میچ ونر ہے۔ اوورسیز ریکارڈ ہمارا بہتر نہیں ہے۔ ہوم سیریز جیتی ہے۔ لڑکے محنت کررہے ہیں۔ لڑکے جنوبی افریقہ میں اچھی پرفامنس دیں گے۔ سینئر جونئیر کا کوئی چکر نہیں۔ جو لڑکا میچ جتوا سکتا وہ ٹیم میں شامل ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔