پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، نگران وزیر اعلی پنجاب

پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، نگران وزیر اعلی پنجاب
لاہور: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ایک بیان میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانےکی آزادی ہے، ہم نے آج کے لیے ریلیاں اور سیاسی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کرکٹ میچ، ٹیم کی نقل و حرکت اور میراتھن ہے، اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی کی گئی تھی اور بہت پہلے اعلان کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ نگران حکومت نے آج لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔اس کے علاوہ رینجرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج زمان پارک سے داتا صاحب تک انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کردیا گیا ہے جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کل صبح اس حوالے سے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔