تمام پاکستانیوں کی ایک آواز، پاکستان زندہ آباد

تمام پاکستانیوں کی ایک آواز، پاکستان زندہ آباد
کیپشن: تمام پاکستانوں کی ایک آواز، پاکستان زندہ آباد

پبلک نیوز: تمام پاکستانوں کی ایک آواز، پاکستان زندہ آباد،عوام کا کہنا ہے کہ یہاں ہر طرح کا رنگ ہے لیکن پاکستان ایک ہے،خدا کرے کہ یہ وطن ہمیشہ مسکراتا رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی عوام نے یوم پاکستان کے موقع خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان سے ہماری محبت لازوال ہے،ہماری اخوت، ہماری ہم آہنگی بے مثال ہے،ہماری کئی شاخیں ہیں لیکن بنیاد ایک ہی ہے،ہماری زبانیں مختلف ہیں لیکن بیان ایک ہے۔

عوام نے مزید کہا ہے کہ یہاں ہر طرح کا رنگ ہے لیکن پاکستان ایک ہے،خدا کرے کہ یہ وطن ہمیشہ مسکراتا رہے،ہمارے پرچم پہ سجے چاند ستارا ہمیشہ جگمگاتے رہے۔

Watch Live Public News