سب سے طویل اور سب سے مختصر روزہ کہاں ہوگا؟

ramadan
کیپشن: ramadan
سورس: google

 ویب ڈیسک :اس سال دنیا کے جنوبی ممالک میں رہنے والے مسلمان تقریباً 12 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے جبکہ شمالی ممالک میں رہنے والے مسلمان 17 گھنٹے سے زیادہ طویل روزے رکھیں گے۔
انٹرنیٹ ویب سائٹ اسلامک فائنڈر کے مطابق دنیا کا طویل ترین روز 17 گھنٹے 52 منٹ کا ہوگا جو گرین لینڈ کے شہر نیوک میں رکھا جائے گا، جبکہ اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں مختصرترین روزہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں رکھا جائے گا جس کا دورانیہ 12 گھنٹے 42 منٹ کا ہو گا۔

طویل ترین روزے کے حامل دنیا کے 10 شہر
نیوک، گرین لینڈ: 17 گھنٹے
ریکجاوک، آئس لینڈ: 17 گھنٹے
ہیلسنکی، فن لینڈ: 17 گھنٹے
اوسلو، ناروے: 16 گھنٹے
گلاسگو، سکاٹ لینڈ: 16گھنٹے
ماسکو، روس: 15 گھنٹے
برلن، جرمنی: 15 گھنٹے
ڈبلن، آئرلینڈ: 15 گھنٹے
ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈز: 15 گھنٹے
وارسا، پولینڈ: 15گھنٹے
 روزے کا مختصر ترین دورانیہ رکھنے والے دنیا کے 10 شہر
کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ: 12 گھنٹے
پورٹو مونٹ، چلی: 12 گھنٹے
کینبرا، آسٹریلیا: 12 گھنٹے
مونٹیویڈیو، یوراگوئے: 12 گھنٹے
بیونس آئرس، ارجنٹائن: 12 گھنٹے
جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ: 12گھنٹے
سیوڈیڈ ڈیل ایسٹ پیراگائے: 12 گھنٹے
برازیلیا، برازیل: 13 گھنٹے
مشرق وسطیٰ میں روزہ کتنے گھنٹوں کا ہوگا ؟
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں روزہ 13 گھنٹے 44 منٹ اور اردن کے دارالحکومت عمان میں 14 گھنٹے 15 منٹ کا ہو گا۔
 متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 58 منٹ، شام کے دارالحکومت دمشق میں 14 گھنٹے 19 منٹ اور لبنان کے دارالحکوت بیروت میں دورانیہ 14 گھنٹے 17 منٹ ہو گا۔
سوڈان کے درالحکومت خرطوم میں روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 43 منٹ ہو گا، کویت میں 14 گھنٹے 8 منٹ طویل روزہ رکھا جائے گا۔
بحرین کے دارالحکومت منامہ میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہو گا۔ اسی طرح سلطنت عمان کے میں 15 گھنٹے اور ایک منٹ بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ کے شہری 13 گھنٹے 59 منٹ طویل روزہ رکھیں گے جبکہ یمن کے شہر عدن میں روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 35 منٹ ہو گا۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 14 گھنٹے 13 منٹ کا روزہ ہو گا جبکہ لیبیا میں 14 گھنٹے 20 منٹ بعد روزہ افطار ہو گا۔
جنوبی ایشیا میں روزے کی طوالت کتنی؟
دوسری جانب جنوبی ایشیا کے ممالک پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، بھوٹان، نیپال، مالدیپ اور سری لنکا میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہو گا۔
دنیا بھر میں روزے کے دورانیے میں فرق کیسے آتا ہے؟
 اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق رمضان کے دوران روزے کا دورانیہ جگہ اور وقت کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔ خط استوا کے قریب ممالک، جو نقشے کے درمیان پائے جاتے ہیں، میں روزے کا دورانیہ کم ہوتا ہے کیونکہ سارا سال سورج کی روشنی کی مدت زیادہ مستقل ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر انڈونیشیا اور ملائیشیا جیسے مسلم ممالک میں روزے کا دورانیہ عموماً 13 سے 14 گھنٹے ہوتا ہے۔
خط استوا سے دور شمالی اور جنوبی عرض البلد میں واقع ممالک میں روزے کا دورانیہ طویل ہوتا ہے کیونکہ ان ممالک میں دن کی روشنی کا دورانیہ موسم کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ناروے میں گرمیوں کے مہینوں میں جب سورج تقریباً پورا دن نظر آتا ہے تو روزہ 20 گھنٹے سے زیادہ طویل ہوسکتا ہے۔
وہ ممالک جہاں سورج غروب نہیں ہو گا؟
دنیا کے شمال میں موجود کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں سال کے مخصوص دنوں میں سورج 24 گھنٹے نظر آتا ہے،  اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایسے ممالک میں مذہبی احکامات ہیں کہ لوگ اپنے روزے کے اوقات کا تعین کرنے کے لیے مکہ، سعودی عرب یا قریب ترین مسلم ممالک کے شیڈول پر عمل کریں۔

Watch Live Public News