پاک فوج کے زیر اہتمام "روخانہ چارسدہ اسپورٹس اور کلچرل فیسٹول" کی اختتامی تقریب

کیپشن: پاک فوج کے زیر اہتمام "روخانہ چارسدہ اسپورٹس اور کلچرل فیسٹول" کی اختتامی تقریب

پبلک نیوز: ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے زیر اہتمام تین روزہ " روخانہ چارسدہ اسپورٹس اور کلچرل فیسٹول" کی اختتامی تقریب عبدالولی خان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق فیسٹول میں اسپورٹس کے مقابلوں کے علاوہ شجر کاری ، مارشل آرٹس ، جمناسٹک ، ٹیبیلو ، مشاعرہ اور تقرری مقابلے بھی منعقد ہوۓ۔ 

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خواتین کی معاشرے کی تعمیر وترقی میں خدمات کو سراہا گیا۔ اختتامی تقریب میں   فیسٹول کے شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ 

فیسٹیول کا مقصد علاقے کے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ خواتین کے معاشرے میں اہم کردار کو اجاگر کرنا تھا۔ اسپورٹس فیسٹیول 6-8 مارچ تک جاری رہا ۔ 

علاقے کے لوگوں نے فیسٹیول کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں کے غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں سنگ میل قرار دیا۔

Watch Live Public News