پنجاب حکومت کا پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولت کو بہتر بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولت کو بہتر بنانے کا فیصلہ
کیپشن: Punjab Government's decision to improve health facilities in backward areas

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولت کو بہتربنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے تحت پسماندہ علاقوں میں موبائل ڈائیگناسٹک یونٹ اور موبائل ہیلتھ یونٹ دوبارہ فعال کیے جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق موبائل ہیلتھ یونٹس کو" وزیر اعلی پروگرام برائے فیلڈ ہسپتال" کے نام سےلانچ کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے ان موبائل ہیتلھ یونٹس کو کافی عرصہ غیر فعال رکھا۔ 

اب نجی کمپنیوں کے ذریعے 30 موبائل ڈائیگناسٹک یونٹ اور موبائل ہیلتھ یونٹ کو چلانے کے لیے سالانہ ایک ارب روپے خرچ ہوں گے۔ ایک چھوٹے موبائل ڈائیگناسٹک یونٹ پر ماہانہ 25 لاکھ  اور موبائل ہیلتھ یونٹ پر ماہانہ 30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف 8 اپریل کو فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے فیلڈ ہسپتال کے حوالے سے ہوم ورک مکمل کر لیا۔