بلاوجہ شہباز کی شکایت کی گئی اسکی حکومت کب ہے؟ ، مولانا فضل الرحمان

بلاوجہ شہباز کی شکایت کی گئی اسکی حکومت کب ہے؟ ، مولانا فضل الرحمان

(ویب ڈیسک )  قائد  جمیعت علمائے اسلام   مولانا فضل الرحمان  کا کہنا ہے کہ بلاوجہ شہباز شریف کی شکایت کی گئی ,ملک میں شہباز شریف کی حکومت کب ہے،  جس کی ہے اس کی بات کی جائے اور ان کی بات اب کرنی پڑے گی ۔

ایوانِ اقبال لاہور میں مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام قومی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، کانفرنس میں نامور مزہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی مولانا فضل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہو  کہا کہ کیپٹن صفدر ہمیں ڈانٹ رہیں تھی یا اپنے سسرال کو ، ڈانٹنا انہیں چاہیں جن کی حکومت ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں بلاوجہ شہباز شریف کی شکایت کی گئی اس بیچارے کی حکومت ہی کب ہے؟،  اُن کی بات کی جائے جن کی حکومت ہے اور اب اُن کی بات کرنی پڑے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ   اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے،  اقوام متحدہ کو فلسطین اور القدس کی آزادی کی بات کرنا ہوگی ۔

اختتام پر شرکاء نے ہاتھوں سے زنجیر بنا کر اور اسرائیل مخالف نعرے بازی کر کے فلسطین کے ساتھ اظہارِیکجہتی  بھی کیا۔

Watch Live Public News