ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کردیے

ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کردیے

(ویب ڈیسک ) ترکیہ کی جانب سے   اسرائیل سے تجارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کر دیے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا نے ترک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ   ترکیہ نے اسرائیل سے اپنی تمام تجارت روک دی ہے اور آج سے اسرائیل سے تمام درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اسرائیل نے ترکیہ کے اس اقدام کا شدید احتجاج کیا ہے اور اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ  اسرائیلی درآمدات و برآمدات کے لیے بندرگاہیں بند کر کے ترک صدررجب طیب   اردوان نے تمام معاہدے توڑ رہے ہیں۔ 

اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ایک ڈکٹیٹر کا رویہ ایسا ہی ہوتا ہے، اسرائیل دیگر ممالک سے تجارتی تعلقات بنائے گا اور مقامی پیداوار پر توجہ دے گا۔ 

واضح رہے کہ   ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔