ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار نبیل ظفر نے شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو نکاح کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نبیل ظفر حال ہی میں ایک نجی ٹی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران شو میں شریک میزبان نے ان کے سامنے ثانیہ کی حال ہی میں وائرل ہوئی پوسٹ ’ میں اکیلی ہی کافی ہوں ‘ رکھ کر ان سے رائے طلب کی۔
ثانیہ کے بیان پر نبیل ظفر نے انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ’ مجھے ثانیہ کے اس بیان سے فرق پڑتا ہے کیوں کہ ایسا کوئی بھی حادثہ ( طلاق ) ہو تو ہماری سوسائٹی کا المیہ ہے لیکن اگر ہم عرب یا پھر اسلامی تعلیمات کو دیکھیں تو مجھے لگتا ہے عورتوں کو ایسے معاملات کے بعد اللہ کی پسندیدہ چیز نکاح کرنا چاہیے‘۔
انہوں نے مزید کہا ’ میرا خیال ہے کہ ہر آدمی اپنے لیے کافی ہے، زندگی ایک انسان پر ختم نہیں ہوتی ہے،رب کا نظام ہے اورخاندان بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہمیں نکاح کرنا چاہیے، انسان کا ساتھی ہونا چاہیے‘۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے مذکورہ ویڈیو اپنی قریبی دوست اور اداکارہ نشرت بھروچا کی فلم ’اکیلی‘ کی پرموشن کے لیے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔