لاہور:سی ٹی ڈی کےمختلف شہروں میں آپریشنز، 38 دہشت گرد گرفتار

لاہور:سی ٹی ڈی کےمختلف شہروں میں آپریشنز، 38 دہشت گرد گرفتار
کیپشن: لاہور:سی ٹی ڈی کےمختلف شہروں میں آپریشنز، 38 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک: محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) پنجاب نے رواں ماہ صوبے کے مختلف شہروں میں مختلف آپریشنز میں 38دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 449 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں رواں ماہ کےدوران اڑتیس دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا

ترجمان کے مطابق اس عرصے کے دوران لودھراں سے کالعدم ٹی ٹی پی کا تربیت یافتہ دہشتگرد، بہاولپور سے داعش کااہم کمانڈر بھی گرفتار کرلیا گیا، کارروائیاں   لاہور،رحیم یارخان،نارووال،راولپنڈی،ملتان میں کی گئیں۔

حکام کے مطابق جھنگ، سرگودھا، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، لودھراں، بہاولنگر میں بھی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد،ہینڈ گرنیڈ  ،اسلحہ ،موبائل فون  اور نقدی برآمد کرلیا گیا۔

 ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اوراہم تنصیبات پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

Watch Live Public News