علیزے شاہ کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

علیزے شاہ کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: Aliza shah's dance video
سورس: Instagram

ویب ڈیسک: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سبز ساڑھی زیب تن کیے بھارتی گانے پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے، وائرل ہونےوالی اس ویڈیو کو سوشل صارفین بہت پسند کررہے ہیں،خاتون مداح نے لکھا کہ ’میری پسندیدہ اداکارہ پہلی بار ساڑھی میں موجود ہیں۔‘

دوسری مداح نے لکھا کہ ’علیزے کی اداکاری کی طرف کی اور کہا کہ آپ کے ڈرامے بہت پسند ہیں۔‘

علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں،انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں دل موم کا دیا، میرا دل میرا دشمن، ٹیلی فلم چاند رات اور چاندنی شامل ہیں۔

Watch Live Public News