ویب ڈیسک: (علی زیدی) پیرس اولمپکس کا کل سے آغاز ہوچکا ہے۔ جس کے ساتھ ہی پیرس اولمپکس کی تیسری مرتبہ میزبانی کرنے والا دوسرا شہر بن گیا ہے۔ جہاں ایک طرف پیرس اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہے وہیں اولمپکس میں حصہ لے رہی بہت سی خواتین نے دنیا کو اپنی خوبصورتی کے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔
یہاں کچھ ایسی ہی بیوٹی کوئینز کا ذکر کیا جارہا ہے۔ جن کی خوبصورتی کے نہ صرف ان کے ممالک میں بلکہ دنیا بھر میں چرچے ہیں۔
ایولیا لیوچینکو
ہائی جمپر یولیا لیوچینکو بھی وہ خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر سے توجہ حاصل کی ہے۔ 26 سالہ یولیا لیوچینکو کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار ہے۔ وہ اکثر دنیا بھر میں اپنی تربیتی مہم جوئی کے علاوہ اپنا انداز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔ لیو چینکو تیسری مرتبہ یوکرین کی نمائندگی کرنے والی ہیں۔ انہوں نے ریو 2016 میں ڈیبیو کیا تھا۔ ٹوکیو 2020 میں وہ آٹھویں نمبر پر رہی تھیں۔ انہوں نے دو مواقع پر یورپی انڈر 23 چیمپئن شپ بھی جیت رکھی ہے۔
یلس شمِٹ
دنیا کی سب سے پرکشش ایتھلیٹ 25 سالہ ایلس شمِٹ اپنے پہلے اولمپک گیمز میں حصہ لے رہی ہے۔ وہ جرمنی کے لیے 400 ضرب 4 میٹر کی دوڑ میں حصہ لیں گی۔ تاہم اگرچہ یہ ان کی پہلی اولمپک شرکت ہے لیکن خوبصورت سنہرے بالوں والی ایلس شمِٹ پہلے ہی دنیا بھر کے شائقین کے لیے مشہور ہے۔
ایلس شمِٹ کی شاندار شکل اسے دنیا کی مقبول ترین خواتین کھلاڑیوں میں سے ایک بناتی ہے۔ ان کے انسٹاگرام پر 5 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ گزشتہ برس شمِٹ نے میلان فیشن ویک کے دوران ہیوگو باس فیشن شو میں واک کی تھی۔ یہ فیشن ویک Puma کی طرف سے سپانسر کیا جاتا ہے۔ تاہم شمٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے اس سال کے شروع میں ایک بہت بڑا سودا ٹھکرا دیا تھا کیونکہ یہ برانڈ کی اخلاقیات کے مطابق نہیں تھا۔
مولی کاؤڈری
برطانیہ کی ’’پول والٹر‘‘ مولی کاؤڈری 24 سال کی ہیں اور ان کے بارے میں امید کی جارہی ہے کہ وہ اولمپک پیرس 2024 میں سونے کا تمغہ جیت جائیں گی۔ وہ گزشتہ مارچ میں ورلڈ انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب ہونے کے بعد اسپاٹ لائٹ میں آگئی ہیں۔
الیشا نیومین
کینیڈا کی الیشنا نیومین کی عمر 30 سال ہے اور وہ بھی پول والٹر ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں لندن میں ڈائمنڈ لیگ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوں نے 2016 اور 2020 میں اولمپک گیمز میں حصہ لیا لیکن کوئی تمغہ نہیں جیتا تھا۔
یانا اِ گوری
فینسنگ سٹار یانا اِگوری کو اولمپک کی سب سے خوبصورت ایتھلیٹ قرار دیا گیا ہے۔ 30 سالہ روسی سٹار اپنے زبردست ایتھلیٹک ٹیلنٹ اور شاندار تصاویر کی وجہ سے انٹرنیٹ پر مشہور ہوگئی ہیں۔ 2016 کے اولمپکس میں انہوں نے خواتین کے انفرادی فینسنگ ایونٹ اور ٹیم ایونٹ دونوں میں سونے کے تمغے جیتے تھے۔ اِگوری نے 2021 میں دیرینہ حریفوں صوفیہ ویلیکایا اور اولگا کھرلان کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔ برطانوی اخبار دی سن نے انہیں روسی میڈیا کی ڈارلنگ قرار دیا۔
لکی کلاویر
نیدر لینڈز کی 25 سالہ لکی کلاویر رنر ہیں اور انہیں ایلس شمٹ کے تخت کا دعویدار سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے ٹوکیو 2020 میں حصہ لیا تھا۔ اگرچہ اس میں انہوں نے کوئی تمغہ نہیں جیتا تھا لیکن 400 ضرب 4 میٹر ریلے میں ان کا تجربہ پیرس اولمپکس میں اچھا کام کرے گا۔
یولیا ایفیمووا
چھ بار کی عالمی چیمپیئن روسی تیراک ایک متنازعہ شخصیت ہیں ۔ ان کے حریف انہیں "دھوکہ باز" قرار دیتے ہیں۔ 32 سالہ ایفیمووا پر 2013 میں منشیات کے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد 16 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ 2016 میں انہوں نے 100 میٹر بریسٹ سٹروک میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔