خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ

خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ
کیپشن: خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ

ویب ڈیسک: خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی فون کال پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فون کال میں خارجی نور ولی محسود  احمد حسین عرف غٹ حاجی کو سرکاری املاک اور سکولوں پر حملوں کی ہدایات دے رہا ہے۔ 

خارجی نور ولی محسود کی جانب سے ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گرلز سکول کو آئی ای ڈی لگا کر اڑا دیا گیا۔ 

اسی تناظر میں درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ٹانک کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ضعیف ٹیچر میرا جان کو بھی ٹارگٹ کلنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔  

حکومت پاکستان کی جانب سے مذکورہ بالا کال پر قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا۔ جو کہ مثبت آیا اور ثابت ہو گیا کہ فون کال میں موجود آواز خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہے۔ 

حکومت نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ نام نہاد شریعت کے لبادے میں چھپ کر مکروہ حرکات اور معصوم عوام کا خون بہانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

Watch Live Public News