اداروں کیخلاف پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

اداروں کیخلاف پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
کیپشن: اداروں کیخلاف پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے ڈائریکٹر، ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈائریکٹر، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی اس کے ممبر ہوں گے۔

جے آئی ٹی موصول ہونے والے مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کرے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا تھا۔ حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا ہے اور پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر یہاں سے کروایا جاتا تھا۔

بعدازاں پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو بھی سیل کردیا تھا اور رہنما رؤف حسن سمیت 11 لوگوں کو گرفتار لیا تھا۔ اس وقت رؤف حسن سمیت دیگر 11 ملزمان جسمانی ریمانڈر پر پولیس کے حوالے ہیں۔

جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News