پنجاب بار کونسل کاآج صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان

پنجاب بار کونسل کاآج صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان
کیپشن: پنجاب بار کونسل کاآج صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک:پنجاب بار کونسل کی کال پر لاہور کی ماتحت عدالتوں وکلاء نے  جزوی ہڑتال کردی،پنجاب بار کونسل نے مہنگائی،سیاسی نمائندگان کی گرفتاری کےخلاف ہڑتال کی کال دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل نے حکومت کی جانب سے کورٹ فیس میں اضافے کو فوری واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا،ماڈل ٹاؤن سے سول عدالتوں کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے۔ 

یاد رہے کہ پنجاب بارکونسل نےگزشتہ روز صوبے بھرمیں ہڑتال کی کال دی تھی، پنجاب بارکونسل نےمطالبہ کیا تھاکہ سیاسی پارٹیز کے نمائندگان اوروکلاء کی گرفتاریاں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا تھا کہ صوبہ بھر کے وکلاء کل عدالتوں میں پیش نہ ہوں، سیاسی پارٹیز کے نمائندگان اور وکلاء کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، لاہور میں سول عدالتوں کی تقسیم کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے۔

پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ حکومت کورٹ فیس کے اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا، کہا کہ پنجاب پولیس نے صوبے کو پولیس اسٹیٹ بنا رکھا ہے، پولیس عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے، حکومت مہنگائی اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، حکومت آئے روز ٹیکسز لگانا اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہے۔

Watch Live Public News