پاکستانی ڈیزائنر کو کریڈٹ نہ دینے پر سارا علی خان پر تنقید

پاکستانی ڈیزائنر کو کریڈٹ نہ دینے پر سارا علی خان پر تنقید

 ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے چالاکی کرتے ہوئے اپنے ملبوسات کے پاکستانی ڈیزائنر کو کریڈٹ نہیں دیا۔

مکیش امبانی کے بیٹے اننت اور رادھیکا کی شادی میں بالی وڈ کے متعدد ستاروں نے پاکستانی فیشن ڈیزائنروں کے لباس زیب تن کیے تھے۔

سارہ علی خان نے اس موقع پر پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کے ملبوسات کا انتخاب کیا اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کیں۔

اداکارہ نے اپنے میک اپ آرٹسٹ، اسٹائلسٹ اور دیگر معلومات تو شیئر کی لیکن پاکستانی ڈیزائنر کا نام نہیں لکھا بلکہ اپنے لباس کا کریڈٹ بھی اسٹائلسٹ کو دے دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان کی پوسٹ پر تبصرے کر کے اداکارہ کو یاد دلایا کہ وہ پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کا نام لکھنا بھول گئی ہیں۔

Watch Live Public News