ٹیم میں لڑائی ہے یا نہیں شاہین آفریدی نے بتا دیا

ٹیم میں لڑائی ہے یا نہیں شاہین آفریدی نے بتا دیا
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: شاہین آفریدی نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم میں لڑائی ہے یا نہیں شاہین آفریدی نے خود ہی بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی نے کہا کہ موڈ بھی اچھا ہے ، فٹنس بھی اچھی ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیار ہوں ،

 ہمارا کام قوم کو خوشیاں دینا ہے،  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو فاتح دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم بھی لوگوں کو یہ کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں کہ ورلڈ کپ جیتیں گے لیکن انشاء اللہ اس مرتبہ یہ کر کے دکھائیں گے۔

کوچ گیری کرسٹن نے کہا کہ آپ کی شرٹ کے پیچھے جو نام ہے اس کے لیے نہیں کھیلنا بلکہ شرٹ کے آگے  سینے پر جو نام ہے اس کے لیے کھیلنا ہے۔ اس ٹیم کا ماحول بہت  اچھا ہے اور ہمارا کام کرکٹ کھیلنا اور قوم کو خوشیاں دینا ہے۔ یہ وقت کسی بحث کا نہیں ہے بلکہ اصل مقصد کے حصول کا ہے۔ کوشش ہو گی کہ ٹیم کو مجھ سے جو توقعات وابستہ ہیں اس پر پورا اتروں،  قوم ہم سے بہت پیار کرتی ہے اور سب لوگ یہی چاہتے ہیں کہ ہم جیتیں۔ 2019 ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز پر چھ وکٹوں کی کارکردگی پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ 2021کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پھر 2023 کے ایشیا کپ میں دونوں مرتبہ انڈیا کے خلاف بولنگ  یادگار میچز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انجری کی وجہ سے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں ٹیم کا ساتھ نہ دینے پر بے حد افسوس ہے۔ اسی ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف شکست بڑی تکلیف دہ تھی۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انجری کے بعد کا وقت بہت مشکل تھا ۔ خوش قسمت ہوں کہ کم عمری اور کم عرصے میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع مل گیا۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے میری بڑی رہنمائی کی، بڑے بھائی ریاض آفریدی نے میری کوچنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ میرے والد پولیس میں رہے ہیں اور ایک بم دھماکے میں شدید زخمی ہوگئے تھے ۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ اب ایک بڑے بھائی پولیس میں ہیں اس لحاظ سے ہمارا فیملی پس منظر ملک کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔ آج کل کرکٹ بہت زیادہ ہوگئی ہے لیکن جب بھی وقفہ آتا ہے تو وہ کوشش کرتے ہیں  کہ فیملی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔