پبلک نیوز: ریاستِ آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ کوہالہ پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی، پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرا دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوہالہ کے مقام پر پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرانے کی تقریب میں سول انتظامیہ، پاک فوج، پولیس، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ وطن ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اور اس کے چپے چپے کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔