اسپین کے طیارےمیں پھر ائیر ٹربیولنس، 30 مسافر زخمی

spanish plane face trubulance 30 passengers wounded
کیپشن: spanish plane face trubulance 30 passengers wounded
سورس: google

ویب ڈیسک : اسپین کی تیسری بڑی فضائی کمپنی Air Europa کی پرواز UX045 کے مسافروں کو اُس وقت خوف اور دہشت سے گزرنا پڑا جب ان کے طیارے کو فضا میں شدید جھٹکوں کا سامنا رہا۔30 مسافر زخمی ، لینڈنگ کے بعد طبی امداد فراہم کی گئی ۔

فضائی کمپنی کے مطابق بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارہ میڈرڈ ( اسپین) سے مونٹیویڈیو (یوراگوائے) جا رہا تھا اور اس میں 325 مسافر سوار تھے۔ اس دوران ایک موقع پر طیارے کو فضا میں شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جھٹکے اتنے شدید تھے کہ طیارے کی چھت کے بعض حصے نیچے گر گئے اور ایک مسافر سامان کی جگہ کے اوپر معلق ہو گیا۔ بعد ازاں مسافر کو واپس اتار لیا گیا۔

  فضائی کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بتایا کہ واقعے کے نتیجے میں پرواز کا رخ برازیل کے شمال مشرقی حصے میں ناتال ایئرپورٹ کی جانب کر دیا گیا۔ طیارہ یہاں معمول کے طریقے پر اتر گیا۔ اس موقع پر ایمبولینس کی درجنوں گاڑیاں رن وے پر موجود تھیں۔

برازیل کے میڈیا نے مقامی طبی ٹیم کے حوالے سے بتایا کہ اس نے مختلف شہریتوں کے حامل کم از کم 30 مسافروں کو علاج فراہم کیا۔ ان میں سے 10 کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ہونے والوں کو سر میں چوٹیں آئیں جن میں کھوپڑی میں فریکچر اور چہرے پر زخم کی حالتیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایک جدید تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ماحولیات کی تبدیلی سے دوران پرواز جھٹکوں کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Watch Live Public News