بھارتی کرکٹرز  نے بابر اعظم کا مذاق کیوں اڑایا؟ وجہ سامنے آگئی

بھارتی کرکٹرز  نے بابر اعظم کا مذاق کیوں اڑایا؟ وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہربھجن سنگھ کے وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بابراعظم اور برائن لارا کے انتخاب سے متعلق سوال پر انہوں نے جس ردعمل کا مظاہرہ کیا اس پر شائقین بطور سابق کرکٹر ناراض ہیں۔

مقامی کھیلوں کے پلیٹ فارم کی فوٹیج میں ہربھجن کو ابتدائی طور پر سری لنکا کے کمار سنگاکارا پر لارا کا انتخاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب انہیں کرکٹ کے دو عظیم کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرنے کو کہا گیا تھا۔

اگلا سوال یہ تھا کہ برائن لارا اور بابراعظم میں سے کون بہتر ہے، جس پر ہربھجن ہنس پڑے جبکہ ساتھ بیٹھے دیگر لوگ جس میں میزبان سری سانتھ بھی شامل تھے ہنسنے لگے۔۔

سابق اسپنر نے پھر طنزیہ انداز میں اینکر سے پوچھا کہ کیا ان کی فہرست میں کوئی اور مضحکہ خیز موازنہ ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم مکمل ناکام نظر آئے تھے جبکہ انکی قیادت میں قومی ٹیم ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوگئی تھی۔

Watch Live Public News