چین: افسوسناک واقعہ میں 48 افراد جان کی بازی ہار گئے

چین: افسوسناک واقعہ میں 48 افراد جان کی بازی ہار گئے
کیپشن: China 36 people killed
سورس: web desk

ویب ڈیسک: چین میں شدید بارشوں کے دوران ایکسپریس وے کا ایک حصہ گرنے سے  ہلاکتوں کی تعداد 48 ہوگئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں  پیش آیا جہاں ایکسپریس وے کا 18 میٹر کا حصہ ٹوٹنے سے 23 گاڑیاں نیچے گرگئیں۔

خبر رساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ اس حادثے میں 48 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیج   ایکسپریس وے  کے گرنے کے فوراً بعد لی گئی ہے  جس میں سڑک  کے نیچے سے شعلے اور سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔حکام  کی جانب سے تاحال  واقعے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال منتقل ہونے والے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ صوبائی حکومت نے 500 ایمرجنسی ریسپانس اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا ہے۔

اس واقعے کی وجہ سے 20 گاڑیاں پھنس گئی تھیں جن میں کل 54 افراد سوار تھے وسطی اور مشرقی گوانگ ڈونگ میں گذشتہ 10 دنوں میں 600 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق رواں سال چین میں معمول سے 3 گنا زیادہ بارش ہوئی ہے.

Watch Live Public News