لاہور میں طوفانی بارش

لاہور میں طوفانی بارش

لاہور ( پبلک نیوز) لاہور اور اس کےگردونواح میں طوفانی بارش، بادلوں کی گھن گرج اور بجلی کی کڑک، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،موسم خوشگوار.

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسلا دھار بارش، موسم ٹھنڈا ہوگیا. بارش کے شروع ہوتے ہی لاہور کے مختلف علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی.

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے تمام محکموں کو بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا تھا. کشمنر لاہور کی جانب سے کہا گیا تھا کہ موسلا دھار بارش کی صورت میں ضلعی انتظامیہ و بلدیہ عظمی کے افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔ تیز ہواؤں سے درخت گرسکتے ہیں۔ فوری راستے کلیئر ہونے چاہئیں۔ نکاسی آب کیلئے درکار مشینری کو مکمل فعال رکھا جائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں.احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ لیسکو، واسا، ایم سی ایل و دیگر محکمے فیلڈ میں موجود رہیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔